ابنا: ارناکی رپورٹ کےمطابق وزیردفاع بریگیڈیرجنرل احمدوحیدی نےآج صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےمغربی ذرائع ابلاغ کےاس دعوے کے جواب میں کہ امریکہ عراقی کردستان کےسرحدی علاقوں پرفائرنگ روکنےکےلئےاس علاقےمیں فوج تعینات کرناچاہتاہےکہاکہ ایران اپنی سرحدی سیکورٹی کادفاع کرےگااوراس طرح کےبیانات میں کوئی سچائی نہيں ہے۔
جنرل وحیدی نےکہاکہ ایران نےپڑوسی ملکوں سےمطالبہ کیاہےکہ وہ اپنی سرحدوں کی نگرانی کی کوشش کريں تاکہ دہشت گردگروہ ان کی سرحدوں کواستعمال نہ کرسکیں اورایران کےعوام کی سیکورٹی کوخطرےمیں نہ ڈاليں۔
ایران کےوزیردفاع نےکہاکہ ایران کوحق ہےکہ وہ اپنےشہریوں کی سیکورٹی کےلئےاپنی سرحدوں کی نگرانی کرے اوردہشت گردوں کےساتھ سختی سےنمٹے۔
جنرل وحیدی نےتاکیدکےساتھ کہاکہ ایران کو کوئی بھی اپنےشہریوں کوسیکورٹی فراہم کرنےسےنہيں روک سکتا۔
.............
/169